ورکنگ جرنلسٹس اتحاد حیدرآباد کا دوسرا اجلاس۔۔

ورکنگ جرنلسٹس اتحاد حیدرآباد کا دوسرا اجلاس ایک مقامی ریسٹورنٹ آٹو بھان روڈ پر منعقد کیا گیا جس کی صدرات سینئر صحافی دانش قاضی نے کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا اس موقع پر سینئر صحافی دانش قاضی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن صحافیوں کے آپس کے اختلافات پر پارٹی نہ بنے تو بہتر ہے اور فلاح و بہبود کیلئے بنائی جانے والی این جی اوز کی این او سی کا اجراء کریں نہ کہ کسی کی ایماء پر رجیکٹ کریں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کا کام ہے مہنگائی کو کنٹرول کرنا صحافیوں کو کنٹرول کرنا نہیں، سینئر صحافی لالا منیر احمد نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ قبل میرے بیٹے پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کا مقدمہ تھانہ بھٹائی نگر پردرج کیا گیا لیکن پولیس کی آج تک تسلیوں کے سوائے ملزمان کی گرفتاری اور موٹر سائیکل کی ریکوری آج تک نہیں ہوسکی جو ایک افسوس ناک بات ہے سینئر صحافی عبدالستار خان نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن سے صحافیوں کے لئے ہیلتھ کارڈز کا اجراء کے حوالے سے خط لکھا جائے گا کہ ورکنگ جرنلسٹس اتحاد حیدرآباد میں تمام ممبران ایکریڈیشن کارڈز ہولڈر 2025 موجود ہیں ، سینئر صحافی جہانزیب علی کاتیار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آفس میں کرپشن کا بازار گرم ہے بغیر پیسوں کے اسلحہ لائسنس ، این او سی و دیگر سرکاری کاغذات کا اجراء ممکن ہی نہیں ہے۔ آخر میں تھانہ بھٹائی نگر پولیس کی ناقض کارکردگی کے حوالے سے اگلا لائے عمل بنایا گیا جس پر مشاورت کی گئی اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے ملاقات کے ذریعے صحافیوں کے آپس کے اختلافات پر گفتگو کی جائے گی، لیگل ایڈوائزر زاہد کاندھرو ایڈوکیٹ نے کہا کہ آپ کے لیگل تمام پروسس اور دیگر کو ہم دیکھیں گے جبکہ سید کاشف حسین شاہ ، مقیم کیریو ، واحد خان ،رئیس احمد راجپوت ، محمد سلمان شیخ ، اسلم شیخ ، کامران ، ارشد اقبال ، راشد جمال ، نیاز حسین وسطرو ، عباد الرحمٰن ، رضا احمد ، محمد صادقین ، نثار علی ، مبارک عباسی ، زبیر عباسی ، راشد جمال ، لالا نجف علی ، ذیشان علی ، عمران سعید ، محدم علی ، اکبر علی ، واجد خان ، محمد بخش چانڈیو, گاجی بخش نوناری و دیگر بھی موجود تھے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں