تحریر: آصف محمود۔۔
بالکل فواد چوہدری نے درست کہا اسکروٹنی ہونی چائیے ۔۔مگر حضور ٹہرئیے ۔۔
اسکروٹنی کا آغاز پریس کلب کے بجائے اپنی کابینہ سے کریں جس میں علی امین گنڈا پور بیلٹ باکس پولنگ اسٹیشن سے لے کر بھاگا ، گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ اور شہد کی بوتلیں ملی ۔۔
بالکل اسکروٹنی کریں کہ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق کے کے ایف سے منی لانڈرنگ ایک ارب روپے کی گئی جو رقم دہشتگردی میں استعمال ہوئی اور اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کے آپ کے پیارے دو ساتھی فروغ نسیم اور خالد مقبول ایف آئی اے کی پیشیاں بھگت رہے ہیں ۔۔ہاں ہاں اسکروٹنی بالکل کریں اعظم سواتی جیسے لوگوں کی جو گائے فارم ہاؤس پر گھسنے میں سات سالہ بچی تک کو لاک آپ کروا دیتے ہیں ۔۔
بالکل اسکروٹنی کریں پی ٹی ایم کی دو ارکان قومی اسمبلی کی جو آرمی چیف اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے لگاتے ہیں مگر عمران نیازی کو وزیراعظم بنانے کے لئے اُن دو ووٹوں کی خیرات بھی آپ نے مانگی ۔۔
بالکل بالکل اسکروٹنی ہونی چائیے علیمہ خان کے اثاثوں کی کہ کوئی کام دھندا نہیں مگر دبئی میں 67 ارب کی جائیداد ہے ۔۔
اور مزید اسکروٹنی کا مواد فراہم کر دیا جائے گا پہلے ان کی تو شروع کریں ۔۔(آصف محمود)
(کراچی پریس کلب کے رکن اور سینئر صحافی آصف محمود کی تحریر سے ہماری ویب کا متفق ہونا ضروری نہیں۔۔علی عمران جونیئر)۔۔