likhne walo ke masail | Hammad Raza

سکرین پلے کا بنیادی قاعدہ

تحریر .چودھری حماد رضا

بہت سے لوگ فلم کے لیے لکھنا چاہتے ہیں لیکن انھیں فلم کے لیے لکھنے کے لیے بنیادی فارمیٹ کا علم نہیں ہوتا یہاں ہم اس کے پہلے قاعدے سے شروع کرتے ہیں کسی بھی سٹوری کے بنیادی طور پر تین پارٹ ہوتے ہیں جیسا کے شروعات درمیان اور آخر اگر لکھاری کی زبان میں اسے بولا جاۓ تو اسے ایکٹ ون ایکٹ ٹو اور ایکٹ تھری  بولا جاتا ہے شروعاتی پارٹ وہ ہوتا ہے جس میں ہم اپنے کریکٹر کو متعارف کراتے ہیں ہم ناظرین کو یہ بتاتے ہیں کہ ہمارا کریکٹر کہاں ہے کیسے رہ رہا ہے کون ہے تمام کہانی کا دارومدار اصل میں اسی کریکٹر پر ہوتا ہے اس کے بعد درمیانی حصہ آتا ہے درمیانی حصہ سے مراد وہ حصہ ہو گا جس میں کریکٹر کی کوئ ضرورت ہے یا خواہش ہے وہ اسے پورا کرنے نکل پڑتا ہے اس کے ساتھ جو رکاوٹیں کریکٹر کی خواہش یا ضرورت کو پورا کرنے میں حائل ہوتی ہیں وہ بھی مڈل میں آتی ہیں اس کے بعد جو تیسرا اور آخری حصہ ہوتا ہے اس میں اسی کریکٹر کو اپنی خواہشات یا ضرورتوں کو پاتے ہوۓ دیکھایا جاتا ہے یا کریکٹر کی تمام ضرورتوں کی تکمیل دیکھا دی جاتی ہے اسکرین پلے کے انھی تین حصوں کو اور بھی تین نام سے پکارا جاتا ہے جنھیں بالترتیب سیٹ اپ کنفرٹیشن اور ریزولوشن کہتے ہیں سیٹ اپ کا مقصد وہ ہی ہوتا ہے جس کا ذکر پہلے کیا جا چکا ہے اس میں تمام کریکٹرز کو کھولا جاتا ہے اب ان تینوں مراحل میں کریکٹر کو ایک پارٹ سے دوسرے میں دھکیلنے کے لیے فلر لگایا جاتا ہے مطلب آپ کریکٹر کو شروعاتی اسٹیج سے ایک دم درمیانی اسٹیج میں نہیں بھیجتے ہو فلر کریکٹر کی زندگی میں ہونے والی تبدیلی ہوتی ہے جو اسے ہلا کر رکھ دیتی ہے اسے تکنیکی زبان میں پلاٹ پوائنٹ ون کہا جاتا ہے اسی طرح پھر کریکٹر کی زندگی میں مختلف مشکلات آتی ہیں وہ ان سے لڑتا جاتا اور آگے نکلتا جاتا ہے اس مرحلے کو پلاٹ پوائنٹ ٹو کہا جاتا ہے پلاٹ پوائنٹ ٹو سے نکل کر کریکٹر ریزولوشن کی طرف بڑھتا ہے جسے پلاٹ پوائنٹ تھری کہا جاتا ہے یعنی آپ کسی بھی کریکٹر کو پکڑ کر براہِ راست ایک سچویشن سے دوسری میں منتقل نہیں کر سکتے مختصر اسے ایسے بھی کہا جا سکتا ہے کہ فلم میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو ان پلاٹ پواءینٹس سے کور کیا جاتا ہے اسکرین پلے لکھنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی فلم کو اس فارمولے کو مدنظر رکھ کر دیکھیں تو آپ کو ان پواءینٹس کی واضح طور پر سمجھ آۓ گی امید کرتا ہوں ماس کمیونیکیشن فلم میکنگ کے طالبعلموں کے ساتھ ساتھ عام لکھنے والے بھی اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔۔(چودھری حماد رضا)۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں