screen ke zyada istemal se aksar sahafi mutasir

اسکرین کے زیادہ استعمال سے اکثر صحافی متاثر۔۔

پشاور پریس کلب کے ہیلتھ کمیٹی نے ممبرز اور انکے فیملیز کے لئے خیبر آئی فاونڈیشن کے زیر اہتمام انکھوں اور اس سے جڑے امراض کے علاج کے حوالے سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جہاں انکھوں کے ٹسٹ کے بعد 200 سے زائد ممبران اور انکی فیملی کا معائنہ کیا گیا اور فری عینک اور ادویات بھی فراہم کی گئیں میڈیکل کیمپ میں چیک اپ کے بعد کئی ممبران کو مزید علاج کے لئے ہسپتال آنے کی ہدایت کی گئی ہے اس موقع پر کیمپ انچارج جاوید محمود خان اور ڈاکٹر شہباز نے کہا کہ اکثر صحافی سکرین کے زیادہ استعمال سے آنکھوں کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں جس کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے انہوں نے مزید کہا، کہ کام زیادہ ہونے کے باعث صحافی برادری کو صحت کے مسائل کا سامنا رہتا ہے اگر احتیاطی تدابیر کو اپنایا جائے تو انکھوں کے امراض سے بچاجاسکتا ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں