کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019-20 کے لیے چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی نے انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیاہے ،شیڈول کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورکی مجلس عاملہ کی 17 نشستوں اور پی ایف یو جے کے دو سالہ مندوبین (بی ڈی ایم )کی 80نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی28مارچ بروزجمعرات ،شام 4 سے7 بجے کراچی پریس کلب میں وصول کیے جائیں گے، کاغذات نامزدگی کی ضمنی فہرست29مارچ،اسکروٹنی 30مارچ، درست کا غذات نامزدگی کی حتمی فہرست 31مارچ ،اعتراضات کی سماعت یکم اپریل،انتخابات سے دستبرداری اورانتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست3اپریلکو جاری کی جائے گی ، انتخابات کے لیے پولنگ6اپریل2019 بروزہفتہ صبح10بجیتا شام 5 بجے ہو گی، چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی نے انتخابات کے لیے ڈاکٹر سیف اللہ، ابن حسن، اسماعیل ابراہیم،نورالہدیٰ،عباس علی خان اور سرتاج خان پر مشتمل الیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے۔
کے یو جے دستورسالانہ انتخابات کا شیڈول جاری
Facebook Comments