کراچی یونین آف جرنلسٹس نظریاتی نے ایس بی سی اے کے افسران کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ ہتھک آمیز رویہ،داخلے پرپابندی سمیت ماضی میں صحافیوں کے ساتھ ذدوکوب کے واقعات کانوٹس لیتے ہوئے عدالتوں سے رجوع کرنے کافیصلہ کیاہے،اپنے ایک بیان میں کے یوجے نظریاتی کے صدرشعیب صدیقی نے کہاکہ صحافی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بعض سرکاری محکموں میں ایسے افرادموجودہیں جواپنی کرپشن چھپانے کے لئے میڈیا کے رستے روکتے ہیں انھوں نے کہاکہ ایس بی سی اے افسران وملازمین کے کرتوت سب ہی جانتے ہیں اس ادارے کی کرپشن نے ہمیشہ اپنے ہی تمام ریکارڈتوڑے ہیں،صدر کے یوجے نظریاتی شعیب صدیقی نے مزیدکہا کہ فی الحال ہم تمام دستاویزی ثبوت اکھٹے کرچکے ہیں جس کے بعدپی ایف یوجے نظریاتی کے چیئرمین عمیرعلی انجم کی ہدایت پرآئندہ چندروزمیں سپریم کورٹ سے رجوع کیاجائے گا
Facebook Comments