محکمہ اطلاعات و نشریات نے سوات پریس کلب کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سوات پریس کلب کو سیل کرنے کے نوٹیفکیشن کو سوات کے کارکن صحافیوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے حق و صداقت کی جیت قرار دی ہے۔اس حوالے سے ضلعی کچہری کے سامنے کارکن صحافیوں نے یوم تشکر منایا اور مٹھایاں تقسیم کئے۔اس موقع پر سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر رفیع اللہ خان نے بتایا کہ سوات پریس کلب کو سیل کرنے کے احکامات خوش آئند ہے،پریس کلب پر چند اخباری مالکان کئی سالوں سے قابض ہے جنہوں نے اپنے رشتہ داروں اور چہتوں کو ممبر شپ دی ہوئی ہے جبکہ کارکن صحافیوں کو پریس کلب سے باہر رکھا گیا ہے۔سوات کے صحافیوں نے حکومت کی جانب سے سوات پریس کلب کو سیل کرنے پر حکومت کا شکریہ اداکیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ محکمہ اطلاعات اپنے نوٹیفیکیشن کا پاس رکھتے ہوئے اسے عملا نافذ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ ہے اور پریس کلب کو ڈھال بنا کر ذاتی مفادات حاصل کئے جارہے ہیں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے اس اقدام کے حق میں آج یوم تشکر منایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بعض ممبران اسمبلی کی جانب سے بے جا مداخلت اور فریق بننے کی شدید مذمت کرتے ہیں کہ ان لوگوں نے فریق بننے کی کوشش کی تو ان کے گھروں کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائینگے۔
