sau arab ka tax nahi dia | FBR ka bol par chaapa

سواارب کا ٹیکس نہیں دیا، ایف بی آر کا بول پر چھاپہ۔۔

روز بروز میڈیا انڈسٹری میں اپنی ساکھ کھونے والا بول نیوز ۔۔۔ایک بار پھر خبروں میں۔۔۔۔بول نیوز ایک ارب کا ٹیکس نادھنداچینل ہے ۔ ۔ کچھ روز پہلے بھی ایف آئی اے حکام کی جانب سے انہیں نوٹس ارسال کیا گیا تھا جس کا کوئی معقول جواب نہیں دیا گیا تھا جس کی بابت ایک ڈی ایس این جی ایف آئی اے حکام اپنے ساتھ لے گئے تھے ۔ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر کی ٹیم ایک بار پھر منگل کے رو ز بول ہیڈآفس پہنچی۔ ایف  بی آر حکام  کے مطابق بول نیٹ ورک پر ایک ارب سولہ کروڑ اسی لاکھ روپے کے ٹیکس واجبات ہیں۔ متعدد بار نوٹسز کے باوجود ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا۔ جس کے بعد ایف بی آر ٹیم نے بول ہیڈآفس سے ایک ڈی ایس این جی اٹھا کر لے گئے جب کہ دوسری ڈی ایس این جی کراچی پریس کلب کے باہر کھڑی تھی اسے بھی لفٹر کے  مدد سے لے گئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں