sath sahafion ke khilaaf cybercrime mein muqadma darj

سات صحافیوں کے خلاف سائبرکرائم میں مقدمہ درج۔۔۔

پی یو جے کے صدر زاہد رفیق بھٹی ، ملک غضنفر اعوان ، حسنین ترمذی ، صلاح الدین بٹ ، سید الطاف شاہ اور دیگر راہنماؤں کی جانب ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کی طرف سے خاتون صحافی سمیت 7 صحافیوں پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کے ڈائریکٹر حشمت کمال کو فوری طور پر معطل کرکے تبدیل کیا جائے۔ گذشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے خاتون صحافی زونیرا ماہم ، لاہور پریس کلب کے سابق نائب صدر سلمان قریشی ، شیراز نثار ، بلال ظفر، شکیل زاہد ، عاطف ملک اور جواد شاہ پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جو آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے خلاف ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں