وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کچی آبادی لیاقت آسکانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور کراچی پریس کلب کا کردار جمہوریت کی مضبوطی کے لئے مثالی رہا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،فریال تالپور کے وژن مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت ہاکس بے اسکیم 42 میں صحافی کالونی میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز اور حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے گا جبکہ کراچی پریس کلب کے ملازمین اور دیگر میڈیا ورکرز کو بھی سستی بستی اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری اسلم خان،نائب صدر رشید میمن، ممبر گورننگ باڈی خلیل ناصر، فاروق سمیع، لیاقت مغل اور ، سعید سربازی، حفیظ بلوچ، اکرم بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔وزیر اعلی کے معاون خصوصی لیاقت آسکانی کا کہنا تھاکہ منفی پروپیگنڈا کیا گیا کہ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کو لیاری سے منتقل کیا جارہا ہے جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کی ماڑی پور کیمپس کی تعمیر کے لئے سندھ حکومت نے 200 ایکڑ زمین الاٹ کردی ہے اس کی تعمیر سے ناصرف ضلع کیماڑی ضلع ویسٹ بلکہ لیاری کے بچے بھی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ بکرا پکڑی میں واقع سلاٹر ہاوس، اور ڈسپنسری سمیت قیمتی سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کیخلاف شکایات موصول ہوئی جس پر ان کے خلاف متعلقہ اداروں کو کاروائی کرنے کی درخواست کی اس طرح کے قبضوں میں ایک خاتون بھی ملوث ہے جنہوں نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم شروع کیا اور مختلف من گھڑت 2 جھوٹے الزامات عائد کئے تاہم اس خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کرنے جارہا ہوں ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)