معروف میزبان شائستہ لودھی نے عیدالاضحیٰ پر تمام ساسوں کو ایک خصوصی پیغام دیا ہے۔شائستہ لودھی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی خصوصی عید ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔اُنہوں نے اپنی والدہ اور تمام ساسوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں اپنی اماں جیسی تمام خواتین کو پیغام دینا چاہوں گی جو صرف فون پر ریسیپیز دیکھتی ہیں اور اپنی بہو سے پوچھتی ہیں کہ دوپہر کے اور رات کے کھانے میں کیا ہے؟ اُنہیں خود بھی کبھی کبھی عید پر کھانا پکانا چاہیے۔شائستہ لودھی نے کہا کہ اماؤں یا ساسوں کو صرف اپنی بہوؤں یا بیٹیوں سے ہی کھانا پکانے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ عید پر سب کا ہی تھوڑا مصروف شیڈول ہوتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میری اماں بہت اچھا کھانا پکاتی تھیں اس لیے انہیں کبھی کبھی کھانا پکانا چاہیے۔شائستہ لودھی نے اپنی والدہ کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے فرمائش کی کہ اماں آپ بھی اپنے کمرے سے باہر آئیں اور اپنے ہاتھ سے ہمارے لیے تھوڑا مزیدار کھانا پکا دیں۔