معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے ہاں تیسرے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے۔چالیس سالہ اداکارہ ثروت گیلانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے دیگر فنکاروں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جَلد تیسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔اداکارہ نے سیاہ لباس میں اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ نئے مہمان کی آمد کا اعلان کرنے کے لیے اس سے بہتر کوئی تصویر نہیں ہو سکتی، ہم سب خوشی منا رہے ہیں اور کل کی خوشی کے منتظر ہیں۔ثروت گیلانی کی اس تصویر میں اُن کے قریبی دوست، اداکار و ہدایت کار سرمد کھوسٹ، فلم ساز صائم صادق اور علینہ خان سمیت دیگر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ ثروت گیلانی کو اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارک بادیں دی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی کی اداکار اور نامور پلاسٹک سرجن فہد مرزا سے 2014ء میں شادی ہوئی تھی۔اس خوبصورت جوڑے کے 2 بیٹے بھی ہیں۔
ثروت گیلانی کے گھر تیسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع۔۔
Facebook Comments