سرمد سلطان کھوسٹ اور علی کاظمی کی فلمیں آسکر کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسکر ایوارڈ کی انتظامیہ نے 25 سے زائد کیٹیگریز میں سے 9 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔ ان ہی کیٹیگریز کی حتمی نامزدگیوں کا علان آئندہ ماہ 15 مارچ کو ہوگا۔شارٹ لسٹ کی گئیں 15 فلموں میں پاکستانی اور بھارتی فلمیں شامل نہیں ہیں اور نہ ہی کینیڈا کی جانب سے بھجوائی گئی پاکستانی اداکار علی کاظمی کی فلم کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔سرمد کھوسٹ کی فلم ” زندگی تماشا “نے گزشتہ برس بوسان فلم فیسٹیول کا کم جسوئک ایوارڈاپنے نام کیا تھا، فلم کا سکرپٹ نرمل بانو نے تحریر کیا ہے جبکہ سرمد کھوسٹ کی بہن کنول کھوسٹ فلم کی شریک پروڈیوسر ہیں۔

Facebook Comments