sarmad khosat ki nayi film ko numaish ki ijazat mil gyi

سرمدکھوسٹ کی نئی فلم کو نمائش کی اجازت مل گئی۔۔

ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی اردو فیچر فلم ”کملی“ کو نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری  کردیا گیا، فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے جمعہ 3جون کو سرکٹ کے تمام سینماؤں کی زینت بنے گی۔معروف اداکار اور ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی اردو فیچر فلم ”کملی“ کو وفاق، پنجاب اور سندھ سنسر بورڈز نے عام نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔  ”کملی“ جمعہ 3 جون کو لاہور، کراچی اورا سلام آباد سمیت ملک کے دیگر سینماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی نمائش کا ہتمام ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے کیا گیا ہے جبکہ اس کی سٹار کاسٹ میں نامور فنکارہ صباقمر،ثانیہ سعید،نمرہ افضل، عدیل افضل، حمزہ خواجہ اور عمیر رانا شامل ہیں۔”کملی“ میں ہیروئن حنا کا مرکزی کردار صبا قمر نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کاٹریلر اور گیتوں کے پروموز ڈیجیٹل میڈیا پر لاکھوں شائقین کی پذیرائی حاصل کرچکے ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں