akhbari sanat ke frogh mein APNS ka kirdaar qabil sataish

سرخاب اخبار بند کرنا انتقامی کارروائی ہے، اے پی این ایس

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی سندھ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جاوید مہر شمسی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سندھ حکومت سے متعلق اخبارات کے مسائل پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ سندھ کمیٹی کے اجلاس نے ایک قرار داد کے ذریعے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور سیکرٹری اطلاعات کی خصوصی دلچسپی اور توجہ کے باعث واجبات کی توثیق کا عمل تکمیل تک پہنچ گیا ہے ۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل سرمد علی نے مطلع کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور سیکرٹری اطلاعات ندیم الرحمن میمن سے اے پی این ایس کے وفد کی ملاقات میں اے پی این ایس نے مطالبہ کیا تھا کہ طویل عرصہ سے زیرِ التواء واجبات کی ادائیگی کیلئے حکومت سندھ خصوصی گرانٹ منظور کرے۔اس کے بعد یہ طے پایا کہ محکمہ اطلاعات سندھ اور اے پی این ایس تمام واجبات کے حسابات کے تصدیق کے عمل کو مکمل کریں،جس کے بعد ادائیگی کردی جائے گی۔اجلاس نے اس توقع کا اظہار کیا کہ واجبات کے تعین کے بعد ان کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔اجلاس میں چیئرمین سندھ کمیٹی جاوید مہر شمسی ، سیکرٹری جنرل سرمد علی و دیگرارکان نے شرکت کی،دریں اثنا آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے خیبر پختونخوا کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے روزنامہ سرخاب پشاور کا ڈیکلیریشن تکنیکی بنیادوں کو جواز بناکر منسوخ کرنے پرانتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کی مذمت کی ہے ۔ سرمد علی سیکرٹری جنرل آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روزنامہ سرخاب پشاور 1990؁ء سے اشاعت پذیر اور ریگولر اخبار ہے جس کے ڈیکلیریشن کی منسوخی بظاہر انتقامی کاروائی نظر آتی ہے اے پی این ایس نے مطالبہ کیا ہے کہ روزنامہ سرخاب کا ڈیکلیریشن فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ موقر اخبار کو بند ہونے اور اس کے ملازمین کو بے روزگار ہونے سے بچایا جاسکے۔۔

[contact-field label="Name" type="name" required="true"/][contact-field label="Email" type="email" required="true"/]

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں