وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے ہماری حکومت ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دے رہی ہے‘ ایک الیکٹرانک چینل یا اخبار کے لئے کروڑوں روپے درکار ہوتے ہیں لیکن ڈیجیٹل میڈیا اس کی نسبت آسان اور کم لاگت سے شروع ہوتا ہے۔ اڑھائی سے 3 کروڑ کی لاگت سے ملک کے 23 پریس کلبز کو ڈیجیٹل سٹوڈیوز دیئے جا رہے ہیں‘ ہم بدلتے ہوئے حالات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی اور فروغ کے لئے کام کررہے ہیں۔ اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم کام کررہے ہیں‘ سمارٹ فون چلتا پھرتا بینک‘ ٹی وی اور اخبار ہے۔ اے پی پی کو ڈیجیٹل‘ سرکاری ٹی وی کو منافع بخش ادارہ بنادیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلبز ڈیجیٹل سٹوڈیوز لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد‘ ایم ڈی سرکاری ٹی وی عامر منظور‘ ایڈیشنل سیکرٹری اور ملک کے مختلف پریس کلبز کے عہدیداران بھی تقریب میں شریک تھے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ملک بھر کے پریس کلبز کے عہدیداران کا اسلام آباد میں خیرمقدم کرتے ہیں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)