Sarkari Redio aur TV ka Board Ek Krdia gaya

سرکاری ریڈیو،ٹی وی کا بورڈ ایک کردیاگیا

وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے  کہ پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کو ایک انتظامی کنٹرول میں لانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ دونوں اداروں کا بورڈ ایک کردیا ہے‘ اس سال سرکاری ٹیلی ویژن کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے جبکہ ریڈیو پاکستان کو دو سال میں اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے۔ شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت علی محمد خان نے بتایا کہ پی بی سی کے اثاثوں کے ضمن میں فیصلہ پی بی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کرتا ہے جو مجاز فورم ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ پی بی سی کی عمارت کو پٹہ پر نہیں دیا جارہا کسی کو بیروزگار نہیں کریں گے۔ وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ریڈیو کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ہر سال پانچ ارب 65 کروڑ حکومت دیتی ہے۔ریڈیو کی آمدن 20 کروڑ روپے ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں