وفاقی حکومت نے سرکاری نشریاتی اداروں پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور سرکاری ٹیلی ویژن کو ضم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کیلئے ہوم ورک کیا جا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور ایم ڈی پی ٹی وی کو مطلع کر دیا ہے۔ وزارت اطلاعات نے ڈی جی ریڈیو اور ایم ڈی پی ٹی وی سے اثاثہ جات ،قرض اور بجٹ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ وزارت اطلاعات نے دونوں اداروں کے عملے اور پنشن کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔
Facebook Comments