sarkari mulazimeen sahafion ke khilaaf karrawai ka faisla

سرکاری ملازمین صحافیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔۔

محکمہ تعلیم سندھ کے ملازمین کا میڈیا  اداروں میں کام کرنے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔۔ اس سلسلے میں سیکرٹری تعلیم سندھ کی ہدایت پر تمام ضلعی افسران کو لیٹر جاری کردیاگیا۔۔ لیٹر کے مطابق ضلعی افسران  7 دن کے اندر ایسے ملازمین کی تفصیلات پیش کرنے کے پابند ہونگے۔۔ دریں اثنا محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں روک لی لیں ، سیکرٹری تعلیم کے مطابق گھوسٹ ملازمین کو نوکریوں سے بھی فارغ کریں گے ۔ “جیو نیوز “کے مطابق محکمہ تعلیم نے گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو خط لکھا  ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے 2 ہزار 19 ملازمین کی تنخواہیں فوری روک دی جائیں۔سیکرٹری تعلیم سندھ اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کریں گے، کراچی میں 144، حیدر آباد میں 132 اور میرپور خاص میں 114 گھوسٹ اساتذہ ہیں، سیکرٹری تعلیم سندھ کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں 464، جیکب آباد میں 190، دادو میں 102، بینظیرآباد میں 182، شکارپور میں 128، نوشہروفیروز میں 89، لاڑکانہ میں 155 اور سانگھڑ میں 28 گھوسٹ اساتذہ موجود ہیں۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں