پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب صدر افضل بٹ نے رواں سال کو صحافیوں کیلئے معاشی خوشحالی کا سال قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آزادی صحافت کیساتھ ساتھ صحافت سے وابستہ ہر فرد کی مالی خوشحالی کیلئے تحریک اور چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی تیاری آخری مراحل میں ہے ،ملک بھر کے صحافیوں کی آواز بلند کرکے اقتدار کے ایوانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دینگے ، مرناہے تو ایک بار ہی مرینگے ، روزروز کا مرنا اب برداشت نہیں ، میڈیامالکان کو پابند کروائیں گے کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ لازما ًاتنا اضافہ ضرور کریں جتنی بجٹ میں حکومت اپنے ملازمین کی تنخواہ بڑھاتی ہے ، آئی ایس او سرٹیفیکٹ کی شرط بھی عائد کروائی جائیگی۔وہ راولپنڈی پریس کلب میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ویلکم تقریب سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر ایف سی پی پی کی ممبر فوزیہ شاہد،صدر نیشنل پریس کلب انور رضا، سیکرٹری راجہ خلیل،فنانس سیکرٹری نیئر علی، صدر آر آئی یوجے عابد عباسی، سیکرٹری طارق ورک ، گروپ لیڈر طارق چوہدری، انچارج پریس کلب راولپنڈی شکیلہ جلیل ،جوانٹ سیکرٹری اسلم لڑکا، نائب صدر مائرہ عمران ،اے پی پی یونین کے صدر شہزاد چوہدری، ممبران گورننگ باڈی وقار کاظمی، نوید قریشی، جعفر بلتی، فرحت عباسی،روبینہ شاہین، عامر بٹ، ڈیلیگٹ ممبر گلزار خان، وحید عباسی، حمید عباسی، حسیب شبیرکے علاوہ پی پی ضلع صدر خواتین سمیرا گل، سماجی راہنما ، شیخ عبدالوحید اوردیگر نے شرکت کی اس موقع پر انچارج پریس کلب شکیلہ جلیل، نویدقریشی، گلزار خان، وحید عباسی، حمید عباسی، گل قیصر خان، انوارالحق مغل، ندیم تنولی اوردیگر ساتھیوں کی جانب سے پی ایف یوجے کے نومنتخب صدر افضل بٹ کا والہانہ استقبال کیا۔
سرکاری ملازمین کی طرح صحافیوں کی تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ۔۔
Facebook Comments