sarkari mulazim press club ka rukun nahi ban sakta

سرکاری ملازم پریس کلب کا رکن نہیں بن سکتا۔۔

ہائی کورٹ آف سندھ سرکٹ بینچ حیدرآباد جسٹس صلاح الدین پنھور اور جسٹس عدنان حسین چوہدری کی عدالت میں  درخواست گذار مرغوب حسین رضوان اور ان کے وکیل (سپریم کورٹ کے وکلاء) جلیل احمد میمن اور خادم حسین سومرو پیش ہوئے، معزز عدالت سے استدعا کی کہ سرکاری ملازمین جو کہ ابھی تک غیر قانونی طور پر صحافت کررہیں ہیں اور معزز عدالت کے احکامات ماننے سے انکاری ہے اور دیگر حکام بھی معزز عدالت کے احکامات پر عمل نہیں کررہے، جس پر معزز ہائی کورٹ آف سندھ سرکٹ بیچ حیدرآباد نے 18 آگست 2017 اور 29 آگست 2017 کے آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ دونوں آرڈر پر  عمل در آمد کرکے 28 آگست 2019 کو رپورٹ سندھ ہائی کورٹ آف سرکٹ بیچ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے تمام اتھارٹیز کو نوٹیس جاری کردیئے ہیں، واضح رہے کہ 29 آگست 2017 اور 18 آگست 2017 کو معزز عدالت نے آرڈر پاس کرچکی ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم صحافت نہیں کرسکتا اور نہ ہی پریس کلب کی بلڈنگ استعمال کرسکتا ہے اور نہ پریس کلب کا عہدیدار بن سکتا ہے، معزز عدالت نے حکم دیا ہے کہ ان آرڈرز عمل درآمد کر کے ہائی اتھارٹیز اس کی رپورٹ 28 آگست 2019 ڈبل بینچ کے سامنے پیش کریں۔۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website26

31

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں