sarkari mehkamo ki khabron ka muukammal boycott

سرکاری محکموں کی خبروں کا مکمل بائیکاٹ۔۔

ضلعی انتظامیہ کے ناروا سلوک کیخلاف ٹوبہ  ٹیک سنگھ کے صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سمیت تمام سرکاری محکموں کی خبروں کا مکمل بائیکاٹ کردیا۔۔صحافیوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام صحافیوں نے شرکت کی ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید اور ڈی پی او رانا عمر فاروق کے میڈیا نمائندوں کیساتھ غیر مناسب روئیے اور صحافتی امور کی انجام دہی کے سلسلے میں تعاون نہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او سمیت تمام ضلعی افسروں اور سرکاری محکموں کی خبروں کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ،اجلاس کے دوران صحافیوں نے اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج اور بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔دریں اثنا بائیکاٹ کے چوتھے روزضلع بھر کے ورکنگ صحافیوں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سمیت دیگر ضلعی افسروں کی صحافیوں کے ساتھ نامناسب رویئے کی شدید مذمت کی گئی اوراپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا گیا جبکہ دوسری طرف سرکاری انتظامیہ نے صحافی اتحاد کو سبو تاژ کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں شروع کردی ہے ۔

social media marketing
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں