سرکاری خبر رساں ادارے(اے پی پی ) میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں 5 ملزمان کو ضمانتیں منسوخ ہونے پر ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ سرکاری خبررساں ادارے میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں عدالت نے پانچ ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کردی۔عدالت کی جانب سے ضمانتیں خارج کرنے کے بعد ایف آئی اے نے ملزمان کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں سابق اکاؤنٹ آفیسر ارشد مجید،تیمور ارشد،سعد یوسف،قیصر جواد اور فواد خان شامل ہیں۔عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے کی۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف سرکاری خبر رساں ادارے میں جعلی بھرتیوں کے الزام میں ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔
Facebook Comments