وزیراعظم عمران خان کا میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کےلیے بڑا اقدام سامنے آگیا۔وزیرعظم نے اشتہارات سے متعلق مجوزہ پالیسی میں میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔وزیراعظم نے مزید کہاکہ سرکاری اشتہارات کا اجراء میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے۔عمران خان نے یہ ہدایت بھی کی کہ سرکاری اشتہارات کو میڈیا ورکرز کے واجبات کی ادائیگی سے بھی مشروط کیا جائے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پرنسپل انفارمیشن آفیسر حکومت پاکستان محمد طاہر حسن نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات نے وفاقی اشتہارات کے اجراء کی پالیسی کا مسودہ تیار کیا ہے جو اے پی این ایس اور دیگر میڈیا تنظیموں کی مشاورت کے بعد نافذ کی جائیگی۔ محمد طاہر حسن نے میڈیا پالیسی کے مسودہ کے اہم نکات کی وضاحت کی اور اے پی این ایس سے درخواست کی کہ وہ اپنی تجاویز اور تحفظات سے آگاہ کرے تاکہ متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے پالیسی کو حتمی شکل دی جاسکے ۔
سرکاری اشتہارات میڈیاورکرزکے واجبات سے مشروط۔۔
Facebook Comments