90 feesad log akhbar nahi parhte

سرکاری اداروں میں اخبارات پر پابندی ۔

سرکاری اداروں میں اخبارات کی بندش کے حوالے راولپنڈی اور اسلام آباداخبار فروش یونینز کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان، اسلام آباد اخبار یونین کے صدر چوہدری محمد شریف اخبار فروش یونین راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عقیل احمد عباسی اور دیگر عہدیداروں اور اراکین مجلس عاملہ راولپنڈی اسلام آباد نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری اداروں میں اخبارات کی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف لائحہ عمل مرتب کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ ٹکا خان نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اخبارات کی بندش سے جہاں اخبار فروش ، اخباری صنعت سے وابستہ لاکھوں ملازمین بے روز گار ہوں گے وہاں انفارمیشن کے بڑے ذرائع کو حکومتی افسران سے دور کر دیا جائے گا۔ یونین کے عہدیداروں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اس فیصلے کوکسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور اگر اسے واپس نہ لیا گیا تو اخبار فروش فیڈریشن ملک بھر میں دیگر صحافتی،سیاسی اور مزدور تنظیموں کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاج کریگی ۔

ary jald bahal kia jaye | Fahad Mustafa
آزادی اظہار رائے کی تعریف ہم سب غلط پڑھتے ہیں، ہائیکورٹ۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں