ایپکا بلوچستان کے صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری علی نواز شاہوانی نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے ملک بھر کے سرکاری دفاتر میں اخبارات و جرائد کی ترسیل بند کر کے اخباری صنعت پر جو شب خون مارا ہے یہ آزادی صحافت، اخباری صنعت اور زوال پذیر معاشرے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ جس معاشرے سے قلم، کتاب اور اخبار منفی ہو جائے وہ معاشرہ مچھلی بازار میں ڈھل جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر میں اخبارات و جرائد کی ترسیل پر بندش سے اخباری دنیا میں بے روزگاری کا ایک اور طوفان آئے گا اور اخبارات کے طفیل سرکاری دفاتر میں تھوڑی بہت آگہی کا جو اجالا پھیلتارہتا تھا وہ بھی ماند پڑ جائے گاانہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری دفاتر میں دوبارہ اخبارات کی بندش پر پابندی ختم کی جائے۔
Facebook Comments