cpne ke intekhabaat irshad arif sadar muntakhib

سرکاری اشتہارات کے نرخ میں سوفیصد اضافے کا مطالبہ۔۔

کونسل آف نیوز پیپر ایڈیٹرزسی پی این ای(ایس ای سی پی رجسٹرڈ) کے بانی صدر خوشنود علی خان نے کہا ہے کہ اخباری کاغذ اور پرنٹنگ میٹریل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث اخباری صنعت شدید مشکلات کا شکار ہے اس لیے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اس صورتحال کا نوٹس لیں اور اخبارات کے اشتہارات کے نرخوں اور حجم میں کم از کم سو فیصد اضافہ کریں۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی  این ای کی ہنگامی میٹنگ کے بعد جاری اعلامیے میں کیا۔ میٹنگ میں کنوینئر( اسلام آباد)، ایڈیٹر روزنامہ دن ممتاز بھٹی اورایڈیٹر روزنامہ صدائے سچ تبسم عباس شاہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر اخباری کاغذ، سیاہیوں، پرنٹنگ پلیٹس اور یوٹیلیٹی بلز کے نرخوں میں بے تحاشا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اخبارات کیلئے اپنا وجود برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث پاکستان کے اخبارات کے ایڈیٹرز اور ورکرز میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے میں اخبارات کی تیاری کی لاگت دو سو فیصد سے بھی زائد بڑھ چکی ہے، وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اخباری صنعت کو بچانے کیلئے فوری طور پر سرکاری اشتہارات کے نرخوں اور حجم میں کم از کم سو فیصد اضافہ کریں۔دریں اثناء آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(اے پی این ایس) سے اخباری صنعت کو در پیش مسائل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں