whatsapp par message jarha hai tasveer nahi samjhlen monitoring jaari hai

صارفین کی چیٹ مزید محفوظ، نئے فیچر کا اضافہ۔۔

دنیا بھر میں مقبول مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو صارفین کی چیٹس کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنائے گا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ کیپشن فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں شامل کردیا گیا ہے۔اس فیچر سے صارفین کو علم ہوگا کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ان کی بات چیت انکرپٹڈ ہوگی یعنی اس چیٹ کو صرف بھیجنے اور موصول کرنے والا ہی دیکھ سکے گا اور کمپنی سمیت کسی کو اس تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔آج سے کئی قبل واٹس ایپ انتظامیہ نے مطلع کردیا تھا کہ واٹس ایپ پر صارفین کی گفتگو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے لیکن اب اس فیچر کے ذریعے اسے مکمل طور پر محفوظ کرلیا گیا ہے۔اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو رابطے کے نام یا گروپ کے نام کے نیچے ایک لاک آئیکن سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ اشارہ کیا جاتا ہے۔یہ فیچر صارفین کو بتائے گا کہ میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ میں ان کی گفتگو کو انکرپٹ کیاجائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ صرف بھیجنے والا اور وصول کنندہ ہی اس چیٹ کو دیکھ سکے گا اور کمپنی سمیت کوئی بھی اس تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا جا رہا ہے جب یورپ میں واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی چیٹس کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر سے صارفین کو معلوم ہو سکے گا کہ تھرڈ پارٹی سرور سے ان کی چیٹ تک کسی کو رسائی حاصل نہیں۔غور طلب بات یہ ہے کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ کیپشن چیٹ کھولنے کے چند سیکنڈ بعد غائب ہو جائے گا تاکہ صارفین آخری سین کی تفصیلات بھی دیکھ سکیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں