X par tamam sarifeen se mahana fees wasooli ka faisla

صارفین کا بائیومیٹرک ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ۔۔

ایلون مسک کا ایکس اب  صارفین کی تعلیم اور روزگار کی معلومات کے ساتھ ساتھ اب بائیو میٹرک ڈیٹا بھی اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس کی نئی پرائیویسی ی پالیسی 29 ستمبر 2023 سے لاگو ہوگی۔ پالیسی کے مطابق پلیٹ فارم صارفین کی بائیو میٹرک معلومات جمع کرنے سے پہلے ان سے رضامندی حاصل کرے گا۔ابھی تک ایکس نے  یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ ان معلومات کو کیسے اکٹھا کرے گا اور اس سے ان کا کیا مقصد ہے۔ بلومبرگ کا دعویٰ ہے کہ بائیو میٹرکس پریمیم صارفین کے لیے ہے جن کی تصدیق کیلئے ایکس پریمیم صارفین کو اپنی سرکاری شناخت اور تصویر جمع کرانے کا آپشن دے گا۔ اس بایومیٹرک معلومات کی مدد سےایکس نقالی کی کوششوں سے نمٹنے اور پلیٹ فارم کو صارفین کے لیے زیادہ محفوظ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔علاوہ ازیں پلیٹ فارم صارفین کی تعلیم اور روزگار کی معلومات ممکنہ ملازمتوں کی سفارش کیلئے ایمپلائز کے ساتھ شیئر کرنے اور اشتہارات کیلئے ذخیرہ کرے گا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں