firdous jamal ko meri baat buri lag gyi | Zarnish Khan

ساری اداکارائیں بطخ بن گئی ہیں، زرنش خان۔۔

معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ہونٹوں کی سرجریز کرانے والی اداکاراؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔زرنش خان نے ساتھی اداکاراؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معذرت کے ساتھ مجھے بطخ جیسے ہونٹ نہیں چاہئیں، ساری اداکارائیں بطخیں بن گئی ہیں۔زرنش خان نے حال ہی میں ہدایتکار و میزبان وجاہت رؤف کے ویب شو میں شرکت کی جہاں ان سے ذاتی زندگی سمیت انڈسٹری کے کچھ دلچسپ سوالات پوچھے گئے۔وجاہت رؤف کے پروگرام کا ایک چھوٹا سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں میزبان زرنش خان کو کہتے ہیں کہ آپ نے کبھی چہرے کے کسی خدوخال کی سرجری سے متعلق نہیں سوچا؟ ہونٹ بڑے کروالیں یا ناک تبدیل کروالیں۔جواب میں اداکارہ نے جواب دیا کہ نہیں، میں نے اس بارے میں کبھی نہیں سوچا نہ ہی چہرے میں کچھ تبدیل کرواؤں گی، آپ مجھے دس سال بعد دیکھیں گے میں تب بھی ایسی ہی نظر آؤں گی۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں