حکومت نے سرگودھا ریڈیو اسٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں ملک کے 5 ریڈیو اسٹیشنوں کو بند کرنے کی سمری پیش کی گئی تھی ،سرگودھا ریڈیو اسٹیشن کو بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ، جبکہ باقی چاروں ریڈیو اسٹیشنوں مٹھی، بڈھ شاہ، سیالکوٹ وغیرہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ، حکومت کے اس اقدام سے 23 مستقل اور 50 سے زائد آرٹسٹ اور دیگر پروگراموں کے میزبان فارغ کر دیئے گئے ہیں،
Facebook Comments