sargodha press club ke intekhabaat fataheen ka aelan

سرگودھا پریس کلب کے انتخابات،فاتحین کا اعلان۔۔

 سرگودھا پریس کلب کے انتخابات میں پی ایف یو جے ورکرز کے حمایت یافتہ گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ان انتخابات میں نومنتخب صدر مہر آصف حنیف، جنرل سیکرٹری میاں محسن رضا، سینئرنائب صدرشیخ رضوان ، نائب صدرعمران گورائیہ ، سرگودھا یونین آف جرنلسٹ ورکرز کے چیئرمین آفاق گوندل سیکرٹری فنانس، امتیاز چوہدری جوائنٹ سیکرٹری ، محمد اقبال ملک سیکرٹری اطلاعات اورممبران مجلس عاملہ میں چوہدری محمد اکرم عامر، مہر نوید اختر، ارشد محمود ارشی، خالد اصغر شیخ، زوار کاظمی ، حنان چوہدری، جاوید گجر، اشرف قریشی ممبران مجلس عاملہ منتخب ہوئے ہیں۔ پی ایف یو جے ورکرز کے سیکرٹری جنرل  راجہ ریاض اور دیگر عہدیداران نے اس پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔  راجہ ریاض نےکہاہے کہ یہ کامیابی نے ثابت کیا ہے کہ صحافی برادری پی ایف یو جے ورکرز پر اعتماد کرتی ہے ۔۔  اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ۔ نو منتخب عہدیداران پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پرپورا اتریں گے۔نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں