سابق کپتان سرفراز احمد نے جیو نیوز کے اینکر جنید احمد کو اپنے بارے میں نہ سوچنے کا مشورہ دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جیو نیوز کے رپورٹر فیضان لکھانی نےپاکستانی اداکاروں کی ایک پرانی ویڈیو ٹویٹ کرتے جنید احمد کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ سرفراز احمد کو چوکے اور چھکے مارتے دیکھ کر جنید کا ری ایکشن ان اداکاروں جیسا ہے۔فیضان لکھانی کی اس ٹویٹ کو کوٹ کرتے ہوئے جنید احمد نے لکھا کہ ہاہاہا سرفراز احمد ایک لمبی نیند کے بعد اٹھے ہیں اور اب جمائیاں لے رہیں ہیں۔ جس کے جواب میں سرفراز احمد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ میرے بارے میں اتنا مت سوچا کرو طبعیت خراب ہوجائے گی، تم لوگوں کی سوچ نظر آجاتی ہے کہ تم کیسے سوچتے ہو‘۔
Facebook Comments