سارہ انعام قتل کیس میں مقتولہ کے والد انعام الرحیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ انعام الرحیم نے مجرم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن عدالت نے ثمینہ شاہ کو کیس سے بری کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیشن عدالت کا ثمینہ شاہ کو کیس سے بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، ثمینہ شاہ کو زیادہ سے زیادہ ے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقوعہ والے روز فارم ہاؤس پر 3 افراد تھے۔ شاہنواز امیر نے قتل کیا، جبکہ اس کی والدہ ثمینہ شاہ بھی وہاں موجود تھی، ایسا ہو نہیں سکتا کہ ثمینہ شاہ جرم میں ملوث نہ ہو، مجرم شاہنواز امیر کو جو سزا سنائی گئی اس سے مطمئن ہوں۔واضح رہے کہ مقتولہ کے والد انعام الرحیم نے وکیل راؤ عبد الرحیم کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔
سارا انعام قتل کیس، ملزمہ کی بریت کے خلاف اپیل دائر۔۔
Facebook Comments