sara inaam ke sath koi tanazeh nahi tha

سارا انعام کے ساتھ کوئی تنازع نہیں تھا، شاہنواز امیر۔۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا نے کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ گرفتار مرکزی ملزم شاہنواز امیر نے عدالت کے روبرو 342کا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ پولیس نے میرے خلاف جھوٹی کہانی بنائی، میرے اور سارہ انعام کے درمیان کوئی تنازع نہیں تھا، وقوعہ کے روز بھی سارہ انعام خوش تھی۔ اس موقع پر مقتولہ سارہ انعام کے والد انعام الرحیم، ملزم کے والد ایازامیر بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ شاہنوازامیر کے خلاف ثبوتوں کے ذریعے کڑی سے کڑی ملا کر سوالات بنائے گئے ہیں۔ ملزم شاہنواز کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سر پر متعدد انجریوں کا ذکر نہیں، پراسیکیوشن کی جانب سے جھوٹی کہانی بنانے کے لئے ڈاکٹر نے سر پر متعدد انجریوں کا بیان دیا۔ مقتولہ کے والد انعام الرحیم، چچا اکرام الرحیم کسی وقوعہ کے چشم دید گواہ نہیں۔ ملزم شاہنواز امیر کا 342 کا بیان ابھی جاری تھا کہ عدالت نے مزید بیان کیلئے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں