ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کے کیس کی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل میں ضرورت پڑی تو ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا منگوا لیں گے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج اعظم خان نے سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کی۔اس دوران پراسیکیوٹر رانا حسن عباس اور وکیل صفائی بشارت اللّٰہ عدالت پیش ہوئے۔دورانِ سماعت پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کی ایف آئی اے سے ملزم کا فارنزک شدہ ڈیٹا لینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔سماعت کے دوران جج اعظم خان کا کہنا تھا کہ ٹرائل میں ضرورت پڑی تو ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا منگوا لیں گے۔بعد ازاں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
Facebook Comments