راولپنڈی پریس کلب اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ(دستور) کے سابق صدر سعود ساحر کی دوسری برسی جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں عقیدت و احترام سے منائی گئی، تقریب میں پی ایف یو جے (دستور) کے صدر نواز رضا، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل حسنین کاظمی ایڈوکیٹ، سابق آئی جی موٹر وے پولیس جمیل ہاشمی، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز ، آر آئی یو جے کے عہدیدار و ممبران، کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر خاور نواز راجہ، ممتاز سماجی شخصیت حکیم سید محمد محمود سہارنپوری اور سعود ساحر مرحوم کے صاحبزادے احمد سعود ، سن گلو کے چیف ایگزیکٹو مدثر فیاض چوہدری، اعجاز احمد، محمد بلال، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے عہدیداروں سردار احسان عباسی، عمران شبیر عباسی، ابو بکر، ارسلان احمد و دیگر شریک ہوئے۔
Facebook Comments