بلاگ: عاصمہ یونس۔۔
میری آنکھوں کے سامنے سے جب بھی کوئ خبر گزرتی کہ فلاں جگہ فورسز کی کاروائ سے دہشت گرد ہلاک تو دل کو تسلی سی ہوجاتی تھی اور میرا ان فورسز پر ایمان اور پختہ ہوجاتا۔ ۔اور شاید یہ حال سانحہ ساہیوال کے بعد بھی ہوتا اگر وہاں موجود لوگ اور میڈیا کے نمائندے واقعے کی اصل فوٹیج اور ویڈیوز نہ بناتے۔ ۔کتنا تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ہم ان لوگوں کو جب کسی بھی واقعے پر یہ لوگ فوٹیج بناتے ہیں ذرا سوچئے اگر ایسا نہ ہوا ہوتا تو آج مجھ سمیت کہیں لوگ ان معصوموں کو دہشت گرد ہی سمجھتے۔ ۔اور کسے خبر ماضی میں بھی یہی ہوتا آیا ہو۔ ۔اس واقعے کے بعد بہت سے سوالات نے جنم لیا ہے اور اگر انہیں حل نہ کیا گیا تو معاملات کسی اور سمت نکل جائیں گے۔ ۔اور ساتھ ہی میڈیا نے اس واقعے کی کوریج پر جس ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے وہ قابل فخر ہے ورنہ جو میڈیا سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ کرنے میں کمال رکھتا ہو اتنے معاشی بحران میں ان کے لیئے واقعے کو تبدیل کرنا کوئ مشکل نہ تھا۔ میری پروردگار سے دعا ہے ان معصوم بچوں کو انصاف ملے۔ ۔آمین۔۔(عاصمہ یونس)۔۔