سانحہ پشاور کے خلاف ایم ڈبیلو ایم کی ماتمی ریلی جو کراچی کے علاقے نمائش سے گورنرہاؤس تک نکالی گئی، میڈیا ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔۔مشتعل کارکنوں نے آج ٹی وی کے رپورٹر ،ٹوئنٹی فور اور نیوٹی وی کے رپورٹرز اور کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔۔اطلاعات کے مطابق میڈیا کو اس ریلی کی کوریج کے لئے باقاعدہ دعوت دی گئی تھی ، ریلی جب گورنر ہاؤس پہنچی تو مشتعل کارکنان نے پہلے زبردستی پولیس سے ٹکراؤ کی کوریج بنوائی پھر پولیس پر تشدد کے بعد میڈیا ورکرز پر ٹوٹ پڑے۔۔ ان کے موبائل توڑ دیئے اور بنائی گئی تمام فوٹیجز بھی ڈیلیٹ کرادیں۔۔دریں اثنا کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے) کراچی میں مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی ریلی کی کوریج پر مامور صحافیوں، جن میں سی آر اے اراکین بھی شامل ہیں، پر تشدد کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبیلو ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ ۔۔ اس واقعہ میں ملوث افراد کی نشاندہی کے بعد تنظیمی نظم و ضبظ کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائے۔ترجمان سی آر اے کے مطابق کوریج پر مامور صحافیوں پر تشدد کے خلاف شہر کی صحافتی تنظیموں کی باہمی مشاورت کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
