سانحہ مینارپاکستان، پولیس نےمزید گرفتاریاں روک دیں۔۔

گریٹر اقبال پار ک میں خاتون سے بدتمیزی اور تشدد کے کیس میں انویسٹی گیشن پولیس نے مزید ملزمان کی گرفتار ی روک دی ۔ تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی اور تشدد کے معاملہ کی تفتیش جاری ہے ۔ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق جب تک متاثرہ خاتون جیل میں بھجوائے گئے ملزمان کی شناخت نہیں کرے گی مزید گرفتار ی نہیں ڈالی جائے گی ۔ ملزمان کی شناخت پریڈ کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا ۔ شناخت نہ ہونے والے ملزمان کو عدالت رہا کر دے گی ۔ انویسٹی گیشن پولیس ابتک سو سے زاہد ملزمان کی گرفتار ی ڈال چکی ہے ۔ علاوہ ازیں واقعہ میں ملوث مزید 27 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا گیا ہے ، جس سے لڑکوں کی تعداد 131 ہو گئی ۔ادھرمعلوم ہوا ہے کہ پولیس کے ایمرجنسی نمبر 15 پر خاتون کے ساتھ تشدد اور بدتمیزی کے متعلق شہریوں نے 30 سے زائد کالز کیں۔شہریوں نے 15 پر شکایات درج کروائیں ۔30 سے زائد کالز کے باوجود ڈولفن فورس پیرو فورس اور تھانے کی فورس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے 15 کالز کو بھی تفتیش کا حصہ بنا لیا ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں