ثانیہ مرزا اپنے کھیل اور شعیب ملک کی اہلیہ ہونے کی وجہ بیشتر اوقات خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہماری شادی کو 12 سال ہوگئے ہیں ،اور ہر بار جب پاکستان اور بھارت کا میچ ہوتا ہے تو مجھ سے یہ سوال ضرور پوچھا جاتا ہے کہ میں پاکستان کو سپورٹ کررہی ہوں یا بھارت کو؟ میں اس سوال سے تنگ آچکی ہوں ،بہت ہوچکا اب یہ سوال نہیں پوچھا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ شادی کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے دبئی میں اپنا گھر خریدا ہے اور دونوں چھٹیوں کے دوران اپنا بیشتر وقت وہی گزارتے ہیں۔

Facebook Comments