sangharh national press club ke naye ohdedaraan muntakhib

سانگھڑ نیشنل پریس کلب کے نئے عہدیداران منتخب۔۔

سانگھڑ نیشنل پریس کلب کا سالانہ اجلاس سینئر صحافی غلام مصطفٰی ترین صدر منتخب ہوگئے،اتفاق رائے سے جنرل سیکریٹری ظاہر شاہ سینئر نائب صدر ظفر اللہ لغاری ودیگر  عہدیداران  منتخب ہوئے۔۔سانگھڑ نیشنل پریس کلب کے سالانہ اجلاس  میں اتفاق رائے سےبرائے  سال 2024 کے لئے سینئر صحافی غلام مصطفی ترین ڈسٹرکٹ رپورٹر 92نیوز صدر منتخب ہوئے۔۔ ظاہر شاہ جنرل سیکریٹری،ظفراللہ لغاری  سینئرنائب  صدر،عزیز الرحمن رندنائب  صدر،شاھنواز رونجھو جوائنٹ سیکریٹری،عمران یوسفزئی  خزانچی، محمد سلیم ملک اطلاعات سیکریٹری،محمود احمد راجپوت آفس سیکریٹری،چیئرمین  ورکنگ کمیٹی محمد قذافی ممبرمنیجنگ کمیٹی سیف اللہ مغل،توفیق احمد قریشی اوراشفاق سلہری باہمی مشاورت متفقہ راۓ سے منتخب ہوئے۔۔میٹنگ میں عثمان علی شہذاد اور عبدالوحید آڑھتو کو کلب کی مستقل  ممبرشپ دی گئی۔۔اس موقع پر نومنتخب صدر غلام مصطفٰی ترین نے کہا ہے کہ نیشنل پریس کلب غریبوں کی آواز ہےصحافت ایک مقدس پیشہ ہے انشا اللہ نومنتخب باڈی کے تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے اور عوام کی آواز کو اعلٰی ایوانوں تک پہنچا کر مسائل سے دوچار عوام کی داد رسی کرائیں گے۔اجلاس میں مرحوم غلام مصطفٰی یوسفزئی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خانی کی گئی جبکہ فلسطینی عوام کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کی مزمت کی گئی ہے نومنتخب شدہ باڈی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں