hatak izzat qanoon ki tashreeh zarori hai

سانحہ نو مئی،، صحافیوں کی گرفتاریاں چیلنج۔۔

لاہور ہائیکورٹ،9 مئی کےواقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاریوں کا اقدام چیلنج کردیا گیا،صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نےدرخواست میں حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا ہے، درخواست میں موقف اپنایا کہ آئین پاکستان آزادی اظہار رائے پرقدغن نہیں لگاتا ہے،قوانین کےتحت پیشہ ور صحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی آزادی ہے،نومئی کےواقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کےگھروں پرچھاپے مارکرگرفتار کیاجارہاہے،گرفتاری کےدوران چادر چاردیواری کا تحفظ پامال کیا جا رہا ہے،جیو فینسگ میں صحافیوں کی لوکیشن آنے پر انہیں گرفتار کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، استدعا ہے کہ عدالت پولیس کو صحافیوں کی گرفتاریوں سے روکنے اور گرفتار صحافیوں کی بازیابی کا حکم دے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں