معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان صنم جنگ ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صنم جنگ نے گزشتہ سال دسمبر میں ٹی وی اسکرین کو خیر باد کہے دیا تھا تاکہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار سکیں، مگر اب اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر اسکرین میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ نے چند روز قبل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے ڈراموں میں واپسی کا اعلان کیا ۔دوسری جانب معروف اداکار زاہد احمدنےبھی سوشل میڈیا پر اپنی اور صنم جنگ کی ساتھ میں تصویر شیئر کرتےہوئے بتایا کہ وہ رواں سال آنے والے ایک ڈرامے میں صنم جنگ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونگے۔زاہد احمد نے یہ بھی لکھا کہ فرقان خان کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے کی کہانی ذوالقرنین نامی ائیر فورس کے سابق پائلٹ پر مبنی ہوگی جو اپنی بینائی سے محروم ہو جاتا ہے۔صنم جنگ اور زاہد احمدکی جانب سےڈ رامے کا نام اور اس کے ریلیز ہونے کا تو فی الحال نہیں بتایا گیا۔۔
مارننگ شو کی ایک اور اینکر اب ڈراموں میں۔۔
Facebook Comments