خاتون اینکر کا رمضان ٹرانسمیشن سے انکار۔۔

معروف اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان صنم بلوچ نے رمضان ٹرانسمشن کرنے سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید کردی۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بار کوئی بھی رمضان ٹرانسمشن نہیں کر رہی کیوں کہ میں کچھ وقفہ لینا چاہ رہی ہوں لیکن کچھ چینل اور دوستوں کی جانب سے کال بھی موصول ہو رہی ہیں کہ میں کسی چینل پر ٹرانسمشن کر رہی ہوں جس پر مجھے حیرانگی بھی ہوئی۔صنم نے کہا کہ نہ میں کسی چینل کے ساتھ وابستہ ہوں اور نہ ہی میں نے کسی چینل سے معاہدہ کیا ہے اور ایسا بھی نہیں ہے کہ میں کسی کے ساتھ معاہدہ کرکے پیچھے ہٹ رہی ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ پہلے دن سے میرا کسی چینل سے یا کسی ایجنسی سے کوئی معاہدہ نہیں رہا اور اگر اب کوئی اس طرح کا دعویٰ کرے تو یہ جھوٹ ہوگا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل پنجاب اسمبلی میں شوبز شخصیات کے رمضان ٹرانسمشن کرنے کے خلاف قرار داد بھی منظورہوئی تھی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں