پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سما نے اپنی مارننگ شو کی اینکر صنم بلوچ اور ان کی پوری ٹیم کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔ پپو کے مطابق سما نیوز بھی اب جیونیوز کی طرح مارننگ شو کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، پپو کے مطابق اس سے پہلے اے آر وائی نے بھی جیونیوز کی نقل کرتے ہوئے اسی کی طرح کے مارننگ شو کو کرنے کے لئے تیاریاں کرلی ہیں اور اس کے لئے جیونیوز کے مارننگ شو کی ٹیم کے ہی کچھ لوگوں کو توڑ لیا ہے۔۔ سما میں مزید کئی اہم فیصلے متوقع ہیں ، سما کے مالک آج کراچی آفس میں ہوں گے اور اہم میٹنگز بھی کررہے ہیں۔۔ پپو کے مطابق سما سے جلد ہی فائرنگ کی خبریں بھی آنے والی ہیں جس کے لئے لسٹیں تیار ہوچکی ہیں۔۔
Facebook Comments