اینکر پرسن ثنا بچا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو جواب دیتے ہوئے اپنی تازہ ٹوئٹ میں کہا کہ میں نہیں معلوم نہیں ہے کہ سالوں پہلے یوم شہدا کے موقع پر مجھے اپنا کردار ادا کرنے پر آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ،یا کیا آپ مجھے آپ کی سوشل میڈ یا ٹیم پر سوال اٹھانے پر سزا دے رہے ہیں ۔مجھے اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو تسلیم کرنے پر فخر ہے ۔ثنا بچا نے آصف غفور باجوہ کو مزید کہا کہ ایسا لگ رہاہ ے کہ آپ ان شہیدوں کے لیے آواز نہیں اٹھا رہے بلکہ اپنی ٹرول آرمی کے لیے ایسا کر رہے ہیں جو اب آپ کے آشیر باد سے مجھے اور میرے خاندان کو گالیاں دے رہے ہیں ۔اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی جانب سے دو روز قبل پاک فوج کے اس سال سالانہ بجٹ میں اضافہ نہ لینے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا جسے صحافی ثنا بچہ نے ری ٹویٹ کیا اور کہا کہ ”ملک کا درد اپنی جگہ لیکن سوشل میڈیا والے بچوں کی جو تنخواہیں چند ماہ پہلے ہی بڑھائی ہیں، وہ نہ کم کیجئے گا پلیز۔۔۔”ثناءبچہ کی اس بات پر ڈی جی آئی ایس پی آر میدان میں آئے اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” مجھے امید ہے کہ آئی ایس پی آر نے آپ کے تمام بقایات جات ادا کر دیئے ہیں ؟اور اگر کوئی پیسے رہتے ہیں تو آپ کو حق حاصل ہے کہ آپ اس کا دعویٰ کریں ، آئی ایس پی آر کے ساتھ منسلک رہنے کے دوران آپ نے جو خدمات انجام دیں ہیں اس پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔“
ثنا بچہ ٹوئیٹر پر برس پڑیں۔۔۔
Facebook Comments