اسلام آباد ہائی کورٹ نے بول نیوز اور ہم نیوز کو تین روز میں سمیع ابراہیم اور محمد مالک کے 25 اکتوبر کو نشر ہونے والے پروگرامز کی ریکارڈنگ جمع کرانیکی ہدایت کی ہے جبکہ ایک بول نیوز کے مالک شعیب شیخ اور اینکر سمیع ابراہیم کو وصولی کے سات یوم میں اظہار وجوہ کے نوٹس کا تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے اینکرز محمد مالک ، حامد میر ، عامر متین اور کاشف عباسی کو 25 اکتوبر کو نشر ہونیوالے پروگرام ”بریکنگ نیوز وِد مالک“ بارے تحریری جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد طارق محمود جہانگیری کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری ہونے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔حامد میر نے کہا کہ غیر اعلانیہ سنسر شپ لگی ہوئی ہے، ایک فون کال یا وٹس ایپ کے ذریعے پیغام آتا ہے کہ کس کو دکھانا ہے اور کس کو نہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللّہ نے کہا کہ نجی و سرکاری تمام ادارے اپنی ذمہ داری نبھائیں تو معاملات ٹھیک ہوں گے، آپ یہ معاملہ بھی اٹھا سکتے ہیں، اس حوالے سے قانون سازی کرنا پارلیمان کا کام ہے۔
سمیع ابراہیم، مالک کے پروگراموں کی ریکارڈنگ طلب۔۔
Facebook Comments