radio notes | ecl mein naam dalne ki warning

سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔۔

آزادی اظہارکودبانےکیلئےحکومت اوچھےہتھکنڈوں پراترآئی، حکومت نے بول نیوز سے وابستہ سینئر اینکرپرسن سمیع ابراہیم کے خلاف ایف آئی اےکو درخواست دے دی اور ایف آئی اے سائبر کرائم نے سمیع ابراہیم کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔۔سمیع ابراہیم کے خلاف انکوائری چھ مئی کو شروع کی گئی تھی اور اب سمیع ابراہیم کو تیرہ مئی کو اسلام آباد میں سائبر کرائم کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی کی گئی۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔۔” ایک تبصرہ

  1. سمیع ابراہیم کی گرفتاری آزادیٰ ء اظہار کا معاملہ ہرگز نہیں ہے ، بلکہ یہ انکے کرتوت کا وہ پیڑ ہے کہ جس پہ اب پھل آرہے ہیں ، ورنہ اگر بات صرف عمران خان کی طرف داری کی ہوتی تو ایک وہی نہیں کئی اور نامور وغیر مشہور اینکر بھی گرفتار بلا ہوتے مگر یہ بلا انکی الا بلا کا خمیازہ ہے کیونکہ انہوں نے حمایت کو جنون کی شکل دے دی ہے اور نہایت بے ابنیاد اطلاعات اور نہایت غیرمتواز ن تجزیوں کے ذریعے صحافتی اصولوں اور ابلاغی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے ۔۔۔
    یادش بخیر تین برس قبل فیصل آباد میں ایک تقریب میں انہیں اس وقت کے وزیر فؤاد چوہدری نے برسرعام ایک تھپڑ جڑ دیا تھا ۔۔۔۔ اس مؤثر اور عملی پیغام کے اثرات اس قدر برعکس و جاندار اور حسب اوقات نکلے کہ موصوف اس کے فوری بعد سے تاحال یوتھیئے بن کے رہ گئے ہیں ۔ یقیناً یہ دلائل نہیں بلکہ رزائل کا معاملہ تھا ۔۔۔ اس وقت مجھے اس تھپڑ پہ افسوس ہوا تھا مگر اب اس افسوس کرنے پہ افسوس ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں