sami ibrahim ki aboori zamanat manzoor

سمیع ابراہیم کے خلاف ریاست مخالف وڈیوز پھیلانے کا مقدمہ۔۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اینکر سمیع ابراہیم کیخلاف اعلیٰ عہدیداران پر سنگین الزامات لگانے اور گمراہ کن خبریں پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔خیال رہے کہ چند روز قبل سمیع ابراہیم کی ایک ویڈیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ نیوز ویب سائٹ پاکستان 24کے مطابق ایف آئی اے نے سمیع ابراہیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13مئی کو طلب کر لیا ہے ،ایف آئی اے کے نوٹس کے مطابق مقدمے میں سمیع ابراہیم کے خلاف شکایت کنندہ ریاست ہے۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ سمیع ابراہیم نے جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پھیلائی جس میں حکومت اور ریاست کا نظام چلانے والی شخصیات پر گمراہ کن الزامات عائد کیے اور ان الزامات کے ذریعے بدنیتی سے عام لوگوں میں خوف پیدا کر کے ان کو حکومت اور مسلح افواج سے بدظن کرنے کی کوشش کی۔سمیع ابراہیم سے کہا گیا ہے کہ وہ 13 مئی کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں۔نوٹس ملنے پر سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومت نے بذریعہ ایف آئی اے ان کے خلاف ایک مقدمہ قائم کیا ہے ،یہ معاملہ اپنے وکیل راجہ عامر عباس سے ڈسکس کیا ہے جو ایف آئی اے کو کو بتا دیتے ہیں کہ میں ابھی ملک سے باہر ہوں ، 14 مئی کو واپسی کے بعد ضروری قانونی چارہ جوی کی جائے گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں